• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات سال 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے بتایا ہے کہ ضمنی امتحانات میں 11ہزار 845امیدواروں نے شرکت کی، کامیابی کا تناسب66.85فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں 9ہزار 902امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،9ہزار 422امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 480 امیدوار غیر حاضر رہے۔ سائنس گروپ میں 6ہزار 438 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید