کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک دین اسلام کے فروغ عوامی نظریے اور سوچ پر مبنی تنظیم ہے، تحریک کا کام عوام کی خدمت اور شہید قائدین کے مشن اور فلسفے کو آگے بڑھانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اہم ایشوز اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی،بلال عباس قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے شہداء اور مشن اعلی حضرت کے فروغ کے لیے ملک بھر میں عوام اہلسنت کو آگاہی فراہم کی جائے۔