• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، کمشنر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شوگر مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاون کرنے کے لئے ڈی سی سائوتھ کو ہدایت کردی ،اعلی سطح کے اجلاس میں اے سی ہیڈ کوارٹررا بعہ سعید نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ مختلف افسران نے کار کردگی سے آگاہ کیا ،کمشنر کر اچی نے بیور و سپلائی محکمے کو پر ائس لسٹ صحیح تعداد میں فراہم نہ کرنے پر اظہاربرہمی کیا اور حکم دیا کہ اس مسئلے کو 24 گھنٹے میں حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چکن، بیف اور مٹن سرکاری نرخ پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،انہوں نے فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ دودھ ، چائے اور کھانے کے تیل میں ملاوٹ کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کا رروائی کریں ، دریں اثنا کمشنر آفس کے اعلامیے کے مطابقءتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں مزید تیزی آگئی ہے اورعلاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید