کراچی( اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی نمبر 4 چورنگی پر کروڈ آئل سے بھرا تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا،حادثے کے باعث ٹینکر میں موجود کروڈ آئل سڑک پر بہہ گیا،پولیس ذرائع کے مطابق ٹینکر ڈرائیور ٹنڈوآدم سے آئل بھر کر پاکستان آئل ریفائنری لے کر جارہا تھا، ڈرائیور کو حراست میں لےلیا ہے۔حادثے کے بعد لانڈھی نمبر 4 مین روڈ آئل بہنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔