• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں گارڈ کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 16 سالہ محمد زین اسکا والد 50 سالہ اصغر اور18سالہ مضیف زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق زیر حراست نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ غلام رسول نے بتایا کہ اس نے موٹرسائیکل سوار ملزمان جو کہ لوٹ مار کررہے تھے ان پر فائرنگ کی تھی لیکن ملزمان فرارہوگئے اور ریپیٹر کے چھرے بریانی کھانے والے باپ بیٹا سمیت تین افراد کو لگے ، علاوہ ازیں اورنگی ٹائون نمبر دس فرنیچر مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر طالب علم 12 سالہ عبدالوہاب ولد عاقب اور 52 سالہ عبدالرشید ولد عبدالرزاق زخمی ہوگئے ، دریں اثنا سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ میں واقع مکان میں فائرنگ سے زکیہ زوجہ مصطفیٰ زخمی ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا، سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 50 سالہ اظہار الحق ولد نظر الدین زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید