• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، انسانی سمگلنگ اور جعلسازی کےالزام میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے پشاورنے دو کارروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان جبکہ جعلی کتابیں فروخت کرنے میں ملوث جعلساز ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کررکھا ہے جسکے دوران رام داس چوک، چارسدہ چوک اور ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور میں واقع ٹریول ایجنٹس کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران 2 ملزمان محمد سلیمان اور نصیر حسین کو حراست میں لیا گیا جو بغیر لائسنس ٹریول ایجنسی آپریٹ کر رہے تھے اور سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کر رہے تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 عدد پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔اسی طرح جعلی کتابیں فروخت میں ملوث ملزم طفیل خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کو اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں واقع بک اینڈ سٹیشنری شاپ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے بڑی تعداد میں پائریٹڈ بکس برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید