لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کی گئی جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق رہنما تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے جس کے سبب انہیں معمولی فریکچر ہو گیا ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔عدالت نے مزید سماعت تک 4 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فرد جرم کی کاروائی کے لیے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔