• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکار اچانک مستعفی

ڈبلن( نیوز ڈیسک) آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکار نے اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی حکمران جماعت فائن گائیل کی سربراہی اور وزیراعظم کی حیثیت سے استعفے کا اعلان کیا۔لیو وراڈکار نے کہا کہ جیسے ہی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرلیا جائے گا وہ وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے، اپنی جماعت فائن گائیل سے درخواست کی ہے کہ 6اپریل کو ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پارٹی کا نیا قائد منتخب کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ کے ایسٹر کے وقفے کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جا سکے۔آئرلینڈ کے وزیراعظم 45سالہ لیو وراڈکار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے لیے یہ الگ ہونے کا صحیح وقت ہے، استعفیٰ دینے کی میری وجوہات ذاتی اور سیاسی ہیں لیکن بنیادی طور پر سیاسی ہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ذہن میں اور کچھ نہیں ہے، میرا کوئی سیاسی منصوبہ نہیں ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیو وراڈکار 2 مرتبہ وزیراعظم رہے، پہلی مرتبہ وہ 2017ء سے 2020ء اور اس کے بعد دسمبر 2022ء سے اس عہدے پر ہیں۔ ان کی والدہ آئرش اور والد بھارتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم کی جانب سے اچانک استعفے کے اعلان پر عالمی سطح پر حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یورپ سے سے مزید