لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نزیر نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خلاف ایف آئی اے کے ساتھ ملکر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی میرا مشن ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف آئی اے ریجنل آفس میں ڈائریکٹر سرفراز ورک کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا ۔