• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کی جانب سے جیوے پاکستان کانفرنس کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) معروف سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا ہے، پاکستان قدرت کا انمول تحفہ ہے، ہمیں اس پاکستان کی قدر کرنی چاہیےاور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام آئی آئی سی ایس کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ملتان کے تعاون سے اسپائر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس میں منعقدہ جیوے پاکستان کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید