کوپن ہیگن( نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں سیگریٹ نوشی کے پیٹ پر چربی بڑھنے کا سبب ہونے کے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔ باالخصوص ایسی قسم کی چربی جس کا تعلق قلبی مرض، ذیا بیطس، فالج اور ڈیمینشیا کے بلند خطرات سے ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف کوپن ہیگن سے تعلق رکھنے والے محققین نے 10 لاکھ سے زائد افراد پر کیے جانے والے مختلف جینیاتی مطالعوں کے نتائج کا مشترکہ جائزہ لیا۔جائزے میں محققین نے دیکھا کہ آیا وہ افراد جوسیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے جسم کی چکنائی کی تقسیم تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلوں میں مختلف ہوتی ہے یا نہیں۔تجزیے میں سیگریٹ نوشی کا پیٹ میں موجود چربی میں اضافے سے تعلق کا انکشاف ہوا۔محققین کا کہنا تھا کہ چکنائی کی یہ قسم وسرل چکنائی ہوتی ہے جو پیٹ میں موجود اعضاء کے گرد جم جاتی ہے۔ چربی کی اس قسم کو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔