• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کےتحت یوم پاکستان پر کیک کاٹا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوم پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،23 مارچ منانے کا مقصد اپنے اسلاف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ تجدید عہد کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے، ان خیالات کا اظہار الخیر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ملک عامر وینس نے کیک کٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم پاکستان منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ نوجوان نسل آگاہ رہے کہ مملکت خدا داد کو بے شمار قربانیوں سے حاصل کیا گیا۔
ملتان سے مزید