ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گزشتہ ہفتے کی کاکردگی رپورٹ جاری ، سنیکس یونٹس، ریسٹورنٹس، بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 41 فوڈ پوائنٹس کو 12 لاکھ 48 ہزار روپے کے جرمانے، 126 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، 100 کلو ممنوعہ اور ایکسپائری اجزاء، 40 کلو ناقص سوہن حلوہ، 5 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں غیر معیاری اجزاء کا استعمال بچوں اور بڑوں میں مہلک امراض کا باعث بنتا ہے۔ خوراک کے نام پر عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔