• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کا نواب پور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ڈی اومیپکو گلگشت سب ڈویژن اکرام سیال کی سربراہی میں ٹیم نے نواب پور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ نواب پور میں چیکنگ کے دوران تین صارفین میٹر میں لوپ سسٹم لگاکر اور ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایس ڈی او نے مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواستیں بھیج دیں۔ایس ڈی او / انچارج سرکل سرویلنس ٹیم رانا محمد عمران، ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن شیخ محمد عمران کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ علی اصغر اور سٹاف پر مشتمل ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں چیکنگ کے دوران بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی۔ چاہ گھانے والا عمر کالونی میں محمد سجاد کے نام سے نصب میٹر اکاؤنٹ نمبر 13-15118-1150606پر بوگس میٹر لگاکر بجلی چوری کی جارہی تھی اور پورا سال 100یونٹس کی بلنگ ہوتی رہی۔ ٹیم نے متعلقہ میٹرریڈر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش اور ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن نے مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست بھیج دی ۔
ملتان سے مزید