ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبے کے تحت ملتان میں شاہراہوں کے مختلف منصوبے تیزی سے جاری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سہو چوک تا نادرن بائی پاس روڈ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ ایک ارب 2کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ 9 کلومیٹر طویل ڈبل کیرج روڈ مئی میں مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد ٹریفک دباؤ میں واضح کمی آئے گی۔