• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ صیام کی آمد، سحر اور افطار کے اوقات کیلئے کیلنڈر کی تیاری میں تیزی آگئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ماہ صیام کے آغاز سے قبل کمپنیوں کی جانب سے سحر اور افطار کے اوقات کے لئے کیلنڈرز کی تیاری کے آرڈرز بک کرانے میں تیزی آگئی ہے۔پل شوالہ اور مختلف علاقوں میں لگی پرنٹنگ پریس پر کام بڑھ گیا ہے۔ماہ رمضان کے حوالے سے مختلف اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے سحر و افطار کےکیلنڈرز تیار کرائے جاتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل ہی کیلنڈرز کی تیاری کے آرڈرز بک کرائے جارہے ہیں۔شاہین مارکیٹ ،پل شوالہ ،پرانی سبزی منڈی روڈسمیت مختلف علاقوں میںموجود پرنٹنگ پریس مالکان کی جانب سے ان کیلنڈرز کی تیاری کا کام کیا جا رہا ہے۔پریس مالکان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اس سال کیلنڈرز کی تیاری کے ملنے والے آرڈرز میں 15فیصد تک کی کمی واقع ہو گئی ہے۔
ملتان سے مزید