• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک ملتان کے عہدے داروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان ملتان کی یوسی 55 اور یوسی 41 کے عہدے داروں میں تقسیم نوٹیفکیشن کی تقریب ہوئی ، جس میں نعیم حیدر عوامی نشرواشاعت ملتان ، محمد انضمام نواز امیر پی پی 218 ، ملک قاسم رضوی ناظم پی پی 218 ، کاشان علی حیدر ، زکریا انوار شاہ اور راو معاذ نے شرکت کی، اس موقع پر شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم حیدر عوامی نے کہا کہ ہمارا مشن حضورؐ کے دین کو تخت پر لانا ہے، بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں ،تحریک کا منشور اسلام، پاکستان اور عوام یوسی کے ہر گھر تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم تمام پارٹیوں کو ٹف ٹائم دینگے اور تمام سیاسی برج الٹیں گے۔
ملتان سے مزید