• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سید سخی سلطان علی اکبر شمسی کے 453 ویں دو روزہ سالانہ عرس کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) دربار حضرت سخی سلطان علی اکبر شمسی شیعہ میانی کے سجادہ نشین سید مشاہد عباس شمسی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب خاور شفقت حسنین بھٹہ نے کہا ہے کہ اللہ کے ولیوں کے راستے پر عمل پیرا ہونا ہوگا تب ہی مشکلات و مصائب سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سلطان علی اکبر اکیڈمی ویلفیئر سوسائٹی ملتان کے زیراہتمام حضرت سید سخی سلطان علی اکبر شمسی کے 453ویں دو روزہ سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کے دوران کیا، نقابت کے فرائض تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے سرانجام دیئے، تلاوت و نعت کی سعادت قاری محمد اسماعیل سعیدی، دعا ڈاکٹر سید ارشد علی شمسی نے حاصل کی ، سجادہ نشین مخدوم سیدعون عباس شمسی،مخدوم سید ظہور حسین شمسی، حافظ اللہ ڈتہ کاشف نے بھی خطاب کیا سید طالب حسین پرواز، ڈی ایس پی بخت نصر، مخدوم مظفر حسین شمسی، ملک مظہر عباس کھا کھی،معظیم حسین صدیقی، رجب علی صدیقی، محمد انور، محمد آصف،محمد اشرف،سید محمدعباس شمسی نے بھی شرکت کی ۔
ملتان سے مزید