• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سے تین سو زائرین کا قافلہ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے لیے روانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم انجمن غلامان قلندر کے سالار ڈاکٹر مدثر صدیق قادری کی قیادت میں تین سو افرادپر مشتمل زائرین کا پہلا قافلہ حضرت سخی لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس میں شرکت کے لئے بیرون بوہڑ گیٹ سے سہون شریف کے لیے روانہ ہو گیا ، اس موقع پر زائرین نے جھولے لال قلندر کے نعرے بھی لگائے ،قافلے میں جانے والوں میں خلیفہ ملک خلیق احمد، محمد سرفراز صدیق قادری ، ملک ظہور حسین کمبوہ ، محمد زبیر خان ، استاد غلام شبیر حسین، محمد اقبال بالم،خلیفہ مجاہد حسین ، حافظ راحیل صدیق قادری ،محمد دانش قادری ، اللہ بخش ودیگر شامل تھے ۔
ملتان سے مزید