ملتان (سٹاف رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ریڑھی بانوں نے میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنادیا، سرکاری گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش ،سامان بھی چھین لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس تھانہ جلیل آباد کو میونسپل کارپوریشن کے افسر نے استغاثہ دیا کہ ٹیم تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہی تھی کہ شاکر ،علی اور شفاعت نے ٹیم پر حملہ کردیا اہلکار اسماعیل کی جیب سے نقدی نکال لی دوسرے اہلکار ارشد پہلوان کا موبائل توڑ دیا گیا جبکہ سرکاری گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔