• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن بہاراں فیسٹیول کرکٹ میچ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے جیت لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیسٹیول کرکٹ میچ کا انعقاد پاکستان مسلم لیگ (ن) الیون اور فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایم سی سی گراونڈ نواں شہر ملتان میں ہوا جوکہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے باآسانی چھ وکٹ سے جیت لیا ، پی ایم ایل نون الیون کی طرف سے 131رنز کا ہدف دیا گیا ان کی طرف سے عابد باکسر بلال بٹ اطہر ممتاز فرحان انصاری نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے عقیل چوہدری نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا آرگنائزنگ کمیٹی میں عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان شاہد مختیار لودھی سینئر رہنما مسلم لیگ نون ظفر السلام اور شیخ فیصل کریم فنانس سیکرٹری فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن شامل تھے ۔
ملتان سے مزید