• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا میڈکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ملک عمران

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے صدر ملک عمران یوسف نے کہا ہے کہ پیرامیڈکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، دنیا بھر کے ایمرجنسی حالات کروناایمرجنسی، ڈینگی ایمرجنسی، زلزلہ ایمرجنسی اور سیلاب ایمرجنسی کی صورتحال میں سب سے زیادہ قربانیاں پیرامیڈکس نے پیش کی ہیں، ہم عالمی یوم پیرامیڈکس کے موقع پر اپنے تمام شہدا جو کہ ملک و قوم کی خاطر خدمات سرانجام دیتے ہوے شہید ہوئے کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پیرامیڈکس آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں، پیرا میڈکس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، پیرامیڈیکل سٹاف کے عالمی دن کے موقع پر آ ج 17 فروری سوموار دن ایک بجے گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان میں کیک کٹنگ کی تقریب منعقد ہوگی ۔
ملتان سے مزید