ملتان ( سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے نومنتخب عہدیداران نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا الیکشن کمیشن نے کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن دیا چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق مہمان خصوصی تھے صدر چیمبر ظفر اقبال صدیقی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔اس سلسلہ میں انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری گول پلاٹ ممتاز آباد میں منعقد ہوئی تقریب میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے نئی کابینہ کو حلف دلایا۔نئی کابینہ میں شامل ارکان میں صدر محمد عاطف ریحان، سیکرٹری جنرل حمد عاشق خان بلوچ، ارباب قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری قیصر ایوب صدیقی، نائب صدر حاجی عقیل، سرپرست شیخ محمد ذاکر، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر کامران خان، نائب صدر واجد عزیز انصاری، افتخار خان اور دیگر ٹیم ممبران شامل ہیں۔