• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP حکومت نے پرویز الٰہی کے طبی معائنے کیلئے رسائی مانگ لی

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے پی ٹی آئی رہنماءپرویزالٰہی کے طبی معائنے کیلئے رسائی مانگ لی ۔خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد ہوا۔ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پرویز الٰہی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رویہ تشویش ناک ہے۔
اہم خبریں سے مزید