• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے وزیراعلیٰ مریم نواز جلد پنجاب بارکونسل کادورہ کرینگی ،کامران بشیر

لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگارسے) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب بار کونسل کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جلد دورہ کر کے وکلاء کے دیرینہ مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اعلانات کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مریم نواز شریف کو پنجاب بار کونسل کے دورے کی دعوت دیتے اور یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ وہ پہلی فرصت میں دورہ کر کے ہمارے مطالبات سے آگاہی اور ان پر عملی پیشرفت کا اعلان بھی کریں گی ۔
لاہور سے مزید