• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان سپرد خاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق 22 سالہ عبدالرحمٰن کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ،مرحوم کی نماز جنازہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں لواحقین ، عزیز و اقارب اور محلے داروں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئی،نماز جنازہ میں شریک ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صوبائی حکومت شہر میں امن کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے ،عید کے بعد وزیر اعلیٰ ہائوس کاگھیراو کرینگےکراچی کو دہشتگردوں اور ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،ہم ٹیکس دیتےہیں اگر ہماری جا نیں جا تی رہیں تو ہم ٹیکس نہیں دیں گے،ہم سول نافرمانی کی بات نہیں کررہے اپنا حق مانگ رہے، چیف جسٹس، وزیر اعظم پاکستان سب سے مطالبہ ہے کراچی میں بدامنی، لوٹ مار کا نوٹس لیں ،مقتول عبدالرحمن کےوالد کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو ڈکیتیوں کے نام پہ مارا جا رہا ہے ، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، دریں اثنا پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے چچا فہد جمیل کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید