پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی پر تشدد کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی عمر کا لحاظ کرنا چاہیے، پرویز الہٰی پر تشدد میں صداقت ہے، تو اس پر افسوس کرتے ہیں۔