بنکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان باکسر آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔ ورلڈ موئے تھائی چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 23سالہ آغا کلیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹگری میں فتح کے جھنڈے گاڑدیئے، پہلی فائٹ میں انہوں نے کرغزستان کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپین کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50سیکنڈ میں زیرکیا۔ چیمپئن شپ میں 40ممالک سے تعلق رکھنے والے 5سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والا آغا کلیم بلدیہ ٹاؤن، کراچی میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، ٹائیگر مارشل آرٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے والا آغا کلیم سرکاری سرپرستی کا خواہاں ہے تاکہ مستقبل میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کو نام مزید روشن اور بلند کرسکے۔