لاہور(خصوصی رپورٹر)صو بائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔