• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی صرف بلوچستان نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا عام معافی سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتری آئے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ دہشتگردی صرف بلوچستان نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،صرف عام معافی سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کو ڈیلیور کرنا ہوگا،پروگرام میں تجزیہ کار سلیم صافی ،فخردرانی ،ارشادبھٹی اور ریما عمر نے اظہار خیال کیا۔سلیم صافی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو بلوچستان کے مسئلے کا ادراک ہے، مگر حکومت کو نہ ادراک ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے، دہشتگردی صرف بلوچستان نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، بلوچستان میں بلوچ عسکریت پسند ہیں تو خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی اور داعش سرگرم ہیں، حکومت کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے، قبائلی علاقوں میں درجنوں فوجی آپریشنز ہوچکے ہیں، بلوچستان میں بھی بھٹو اور مشرف کے دور میں آپریشنز ہوگئے ہیں، ریاست نے کبھی دوسری طرف زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ فخر درانی کا کہنا تھاکہ صرف عام معافی سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کو ڈیلیور کرنا ہوگا، جب تک اختیارات نچلی سطح نہیں پہنچائے جاتے دہشتگردی جاری رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید