اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں نو مئی کی دھشت گردی میں ملوث سویلین ملزمان کاٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلافدائر انٹر اکورٹ اپیلوں کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ،بدھ کے روز جاری فیصلے کے مطابق مقدمہ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے اور بنچ کی فوری تشکیل نو کی استدعا مسترد کردی گئی ،عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ پرائیویٹ درخواست گزار اور صوبائی حکومتیں کیس میں فریق کیسے بن سکتی ہیں؟ اٹارنی جنرل اور فریقین کے وکلاء کو معاونت کیلئے طلب کرلیا گیا، دوران سماعت بنچ کی تشکیل پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ۔