اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے خط کےمعاملے پر لارجر بینچ تشکیل دیکر فوری اس کی سماعت شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز کا مراسلہ خط نہیں بلکہ پاکستان کے انتظامی امور پر چارج شیٹ ہے‘ منصف خود انصاف کے طلب گار ہیں ‘تمام بار ایسوسی ایشنز عدلیہ کی آزادی کیلئے اکٹھی ہوجائیں‘خط پر جوڈیشل کمیشن بنا کر فوری انکوائر ی کی جائے‘جج صاحبان کو بھی اللہ نے ہمت دی‘ اسلام آبادہائیکورٹ اور جوڈیشری میں مداخلت ہوئی ہے۔