• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اروند کیجریوال کا شراب پالیسی کیس میں آج بڑا انکشاف کرنے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کا شراب پالیسی کیس کے حوالے سے آج بڑا انکشاف کرنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کی اہلیہ  سنیتا کیجریوال نے بتایا ہے کہ اروند آج شراب پالیسی کیس میں بڑا انکشاف کرنے والے ہیں۔

سنیتا کیجریوال کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کو آپ سب کی فکر ہے، وہ نام نہاد شراب پالیسی کیس میں رقم کے مقام کا انکشاف کریں گے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔

نئی دہلی کے گرفتار وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال اس وقت انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید