• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب


بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر آزاد امیدوار سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سید ال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوگئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، جے یو آئی ف کے احمد خان بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔

 خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید