• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوین کرکٹ لیگ کی جانب سے ایسٹ لندن میں افطار ڈنر

لندن (جنگ نیوز) سوین کرکٹ لیگ نے ایسٹ لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔تلاوت کلام پاک اور دعا کی سعادت فضل الرحمن نے حاصل کی۔ میزبان ابرار میر صدر SWEN نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور SWEN کے آئندہ سیزن 2024/25 کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مختار محسن کو نائب صدر سوین اور رانا عرفان کو سوین کوآرڈینیٹر ساؤتھ ویسٹ لندن کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوین لیگ ایشین نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرےگی تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بری صحبت سے بچانے اور صحت مند ماحول دینے میں کامیاب ہوسکیں۔ سلیم یاسین پیٹرن انچیف SWEN نے SWEN کیلئے اپنی سپانسر شپ کا اعلان کیا اور آنے والے دنوں میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی۔ عدیل رفیع سیکرٹری SWEN نے سوین افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سوین کرکٹ لیگ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ندیم احمد ڈائریکٹ ABS نے بھی SWEN کی ترقی کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ SWEN کے نائب صدر مختار محسن نے SWEN کی معیاری کرکٹ کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ کاشف نقوی نائب صدر SWEN نے تقریب کی نظامت کی جب کہ رانا عرفان سوین کوآرڈینیٹر ساؤتھ ویسٹ لندن اور غازی علی سوین کوآرڈینیٹر ویسٹ لندن نے SWEN کیلئے اپنی غیر مشروط حمایت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نجیب احمد کپتان شین ماس، بلال اقبال نائب کپتان لیجنڈز کلب، حیدر علی کپ کپتان پرنس کلب، شہباز خان کیپٹن مارش کلب، فضل رحمان، عدنان حفیظ، نادر رشید امپائر، کبیر شاہ امپائر، سلیم صابری، فرخ شمسی، حسان رحمٰن، آیان محمود، صوبان محمود، ولی احمد اور وسیم خان نے تقریب میں شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید