• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے پیٹھ دکھا دی، حماس کا خاتمہ ناممکن، اسرائیل کا اعتراف

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کیلئے حماس کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ امریکا نے پیٹھ دکھا دی ہے۔ 

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کا کہنا تھا کہ غزہ میں کئی ماہ سے جاری طویل لڑائی کے باوجود ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کر پائیں گے۔ 

اسی دوران ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر چڑھائی کے بنیادی مقصد میں ناکامی کا خدشہ ہے کیونکہ اسرائیل کیلئے عالمی حمایت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کی مرکزی کمان اور اس کے انفرا اسٹرکچر کو تتر بتر کر دیا ہے لیکن حماس کی گوریلا اندازسے مزاحمت جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید