• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اورتمام غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی بارے اہم پیغام جاری کرتے ہوئےکہاہےکہ چینی و غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے ،مزید برآں انہوں نے کہاکہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 486 ریڈز کئےگئے، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کے خلاف 217 مقدمات درج کئے ۔ آئی جی نے بتایاکہ جمعہ کے روز تمام مساجداورامام بارگاہوں کی سکیورٹی فول پروف رہی۔ آئی جی نے سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ دھاتی ڈور و پتنگوں سے بطور تفریح یا کاروبار منسلک ہونے والے قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے ۔
لاہور سے مزید