• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے نصف سے زیادہ معمر افراد ذہنی یا جسمانی عوارض کا شکار ہیں

لندن (پی اے) ایک سروے رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے نصف سے زیادہ معمرفوجی ذہنی یا جسمانی عوارض کا شکار ہیں رائل جی پیز کالج (RCGP) اور معمر فوجیوں سے متعلق امور کے دفتر کی جانب سے مشترکہ طورپر 4,910معمر فوجیوں سے کئے گئے سروے کے مطابق 55فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کو لاحق ذہنی اور جسمانی عوارض کا تعلق فوج سے سولین زندگی کے بعد سے 80فیصد افراد نے بتایا کہ اب ان کی حالت زیادہ خراب ہوگئی ہے، اس کے باوجود 70فیصد افراد نے بتایا کہ انھوں نے ابھی تک اس حوالے سے کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے مدد حاصل نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خود ہی اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سولین پروفیشنلز ان کے معاملات صحیح طرح نہیں سمجھ سکتے۔ 63 فیصد معمر فوجیو ں نے بتایا کہ صرف ان ہی جی پیز سے مدد لینے کو تیار ہو ں گے، جو ویٹرن فرینڈلی ایکری ڈی ایشن اسکیم پر دستخط کئے ہوں۔ اس سروے رپورٹ کی روشنی میں اب RCGP نے این ایچ ایس انگلینڈ اور او وی اے کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ جی پیز کو ویٹرن فرینڈلی بننے کی ترغیب بننے دینے کیلئے مہم شروع کی۔ آرکرڈ سرجری کے ایک مریض سابق فوجی جون لین نے بتایا کہ انھوں نے بتایا کہ وہ ویٹرن فرینڈلی ایکری ڈی ایشن اسکیم پر دستخط کرنے والے جی پی تک رسائی حاصل کر کے ان سے مدد حاصل کی۔ انھوں نے بتایا کہ فوج سے سبکدوشی کے بعد مجھے ذہنی اور جسمانی عوارض کا سامنا کرنا پڑا، جس پر میں نے جی پی سے رابطہ اور ان کو ملازمت کے دوران کی صورت حال سے آگاہ کیا، وہ فوری ہی میرا مسئلے سمجھ گئے اور فوری ہی مجھے اسپیشلسٹ ہیلتھ سروسز کے پاس بھیج دیا، وہاں مجھے PTSD تشخیص کیا گیا اور مجھے دوائیں دی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ویٹرن فرینڈلی ایکری ڈی ایشن والے جی پی تک رسائی پر یقین رکھتا ہوں اور اس سے بات کر کے فوری طورپر ادویات حاصل کر کے اپنی زندگی اور اپنی ازدواجی زندگی کو بچانا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میری طرح بہت سے معمر فوجی ہے، جو صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، میں تمام جی پیز سے کہوں گا کہ وہ اس اسکیم پر دستخط کردیں، اس سے آپ کے مریضوں میں زندگی کی نئی رمق پیداہوجائے گی، اب تک انگلینڈ کے 6,313 میں سے 3,000 سے زیادہ جی پیز نے اس اسکیم پر دستخط کئے ہیں، معمر فوجیو ں سے متعلق امور کے وزیر جونی مرسرکا کہنا ہے کہ معمر فوجیوں کو دنیا کی بہترین علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی برطانیہ کو معمر فوجیوں کیلئے بہترین ملک بناتا ہے، میں ان جی پیز سے، جنھوں نے ابھی تک معمر فوجیوں کے علاج معالجے سے متعلق ایکریڈی ایشن پر دستخط نہیں کئے ہیں، وہ فوری طورپر اس پر دستخط کردیں، اس سے مزید معمر فوجیوں کو اپنے جی پی سے رابطہ کرنے کا حوصلہ ملے گا۔
یورپ سے سے مزید