• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ گرانفروشوں کیخلاف کارروائی 15دکانوں کو جرمانہ‘19گرفتار

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران 448 دکانوں کا دورہ کیا گیا ۔دکانوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ کیا گیا۔ جس میں 11 دکانیں سیل ،16 دکانداروں کو گرفتار ،19 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 97 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ مجسٹریٹ محمد اکرم حریفال نے سبزی گلی ڈرائی فروٹ گلی علی بائی روڈ پر گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 50 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 4 دکانیں سیل ،8 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 10 دکانداروں کو وارننگ کی گئی۔ مجسٹریٹ سیف اللہ خان عالمو چوک اور نواں کلی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 52 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 2 دکانداروں کو گرفتار جبکہ 3 دکانداروں کووارننگ کی۔ مجسٹریٹ مطیع اللہ نے خیزی چوک کچلاک اور سمنگلی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 34 دکانوں کا دورہ کیا جس میں ایک دکاندار کو گرفتار اور جرمانہ کیا گیاجبکہ 21 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید