ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح ملتان و گردو نواح میں بڑی تعداد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں ، اعتکاف میں بیٹھنے والوں کا سلسلہ نمازعصر کے بعد شروع ہوا ،حکومتی ہدایات پر اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف باقاعدہ طور پر جمع کئے گئے ہیں،مسجد دربار شاہ رکن عالم ، مسجد دربار بہاؤالدین زکریا ،فیضان مدینہ ،شاہی مسجد عیدگاہ ، خیرالمعاد ،جامع مسجدخیرالمدارس ، جامع مسجد عمرفاروق شاہ رکن عالم ، شاہی عیدگاہ کینٹ ، شاہی مسجد طوطلاں سمیت تمام بڑی اور چھوٹی مساجد اور محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد میں بھی بڑی تعداد میں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھے ،جہاں معتکفین کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔