لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے چیف جسٹس کی جانب سے ججز کے خط پرسوموٹو ایکشن لینے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔گزشتہ روز منصورہ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے اور تمام فریقین کو سن کر مکمل حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔