• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، وزیراعظم پیدرو سانچیز

میڈرڈ(آئی این پی)اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔پیدرو سانچیز نے اپنے تین روزہ دورہ مشرق وسطی کے سلسلے میں اردن روانگی کے دوران طیارے میں میڈیا سے بات چیت میں اس بات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں سے متعلق کہا کہ اپریل اور جون کے درمیان عالمی برادری اہم پیش رفتوں کاسامنا کرے گی ، میرے خیال میں عنقریب فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے اقوام متحدہ میں بحث کا آغاز ہونا چاہئے۔

یورپ سے سے مزید