اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دوران علاج وفاقی وزیر کے حکم پر پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور پمز انتظامیہ سے 2روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز وضاحت کریں کہ کیوں انہوں نے دوران علاج پرویز الٰہی کو پمز سے اڈیالہ جیل منتقل کیا۔