• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے فلپائن کو جوابی اقدامات کرنے کی دھمکی دے دی

بیجنگ( نیوزڈیسک)چین نے کہا ہے کہ اگر فلپائن نے چینی سرحد کی آخری حد کو چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات چین کے نان شا چھون ڈا خطے میں رین آئی جیا سے ملحقہ سمندر میں فلپائنی دراندازی سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔وو نے کہا کہ فلپائن نے بحری جہازوں کو چین کے نان شا چھون ڈا میں رین آئی جیا کے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کے لئے بھیجا تھا تاکہ غیر قانونی طور پروہاں قیام پذیر فوجی بحری جہاز کی مرمت اور کمک کے لیے تعمیراتی سامان پہنچایا جاسکے۔ترجمان نے کہا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ نے فلپائنی بحری جہازوں کو قانونی اور مناسب طریقے سے متبنہ کیا ، روکا اور اپنی حدود سے بے دخل کرکے فلپائن کی چینی سرزمین پر قبضہ کرنے کی اشتعال انگیز کوشش کامیابی سے ناکام بنادی۔ یہ واقعہ مکمل طور پر فلپائن کی اشتعال انگیزی پر مبنی تھا اور چین نے اس صورتحال سے مناسب ، قانونی اور پیشہ ورانہ طریقے سے نمٹا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین رین آئی جیا اور ملحقہ پانیوں سمیت نان شا چھون ڈا پرغیر متنازعہ طور پر خودمختاری رکھتا ہے۔وو نے کہا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔وو نے فلپائن کو متنبہ کیا کہ وہ ایسا کوئی بھی بیان دینا بند کرے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو جبکہ تجاوزات سے متعلق تمام کارروائیاں روکی جائیں۔
یورپ سے سے مزید