• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کی ایرانی سفارتی عمارت کو نشانہ بنانے کی مذمت

برسلز (نمائندہ جنگ) یورپین یونین نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں اور سفارتی عمارات سے متعلق بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اس حوالے سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ترجمان پیٹر سٹانو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیب پر حملے اور مبینہ ہلاکتوں کی مذمت کرتا ہے۔ اس انتہائی کشیدہ علاقائی صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔ خطے میں مزید کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،سفارتی اور قونصلر احاطے اور عملے کے قابل تحفظ ہونے کے اصول کا ہر صورت اور تمام حالات میں بین الاقوامی قانون کے مطابق احترام کیا جانا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید