لاہور (خبر نگار) تعلیمی بورڈ لاہور میں میٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر لاہور بورڈ کی کنڈکٹ برانچ کے عملے میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ کنڈکٹ برانچ کے ملازمین کو ٹرانسفر اور معطل کر دیا گیا۔بورڈ کنڈکٹ برانچ میں ڈپٹی کنٹرولر، سپرنٹینڈنٹ، اسسٹنٹ اور کلریکل سٹاف شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان لاہور بورڈ کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔