• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین آئندہ برسوں میں امریکہ سے دوگنا ترقی کرے گا

بیجنگ(شِنہوا)امریکی فارن افیئرز میگزین نے کہا ہے کہ چین کے اقتصادی عروج کوقابل غور نہ سمجھنے کے نظریہ میں اسکی معاشی لچک کا غلط اندازہ لگایا گیاہے ،حقیقت میں چین اب بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ فارن افیئرز میگزین میں "چین اب بھی آگے بڑھ رہا ہے ، دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو کم نہ سمجھیں۔ "کے عنوان سے شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں اگرچہ چین کی ترقی میں کمی آئی ہے، لیکن امکان ہے کہ وہ آئندہ برسوں میں امریکہ کی شرح سے دوگنا ترقی کرے گا۔ مضمون میں کہا گیا کہ اگرچہ چین کو ہاؤسنگ مارکیٹ میں مندی، کچھ جدید ٹیکنالوجیز تک رسائی پر امریکہ کی عائد پابندیوں اور کام کرنے کی عمر کی کم ہوتی آبادی سمیت کئی واضح مشکلات کا سامنا ہے، لیکن جب اس نے 1970 کی دہائی کے آخر میں اصلاحات کے ذریعے اقتصادی ترقی کا سفر شروع کیا تو ملک نے اس سے بھی بڑے چیلنجز پر قابو پایاتھا۔ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، مضمون میں کئی غلط فہمیوں کی تردید کی گئی ہے جو چین کی اقتصادی صلاحیت کے بارے میں یکے بعد دیگرے مایوسی کو جنم دے رہے ہیں۔اس غلط فہمی کے حوالے سے کہ چینی معیشت کی امریکی اقتصادی حجم کے ساتھ برابری کرنے کی پیش رفت رک گئی ہے، مضمون میں کہا گیا ہے دو عارضی عوامل، افراط زراور شرح سود نے گزشتہ چند سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی فرق کو متاثر کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید