اسلام آباد (ساجد چوہدری)نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی اپنا ڈیٹاسنٹر قائم کرنے پر غور کر رہی ہے ، ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈیٹا سنٹر کے قیام کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے ، این ٹی سی کی طرف سے اسلام آباد اور لاہور میں قائم ڈیٹا سنٹرز این آئی ٹی بی، ای گورننس، قومی مردم شماری، پی ایس بی، فوڈ سیکیورٹی ،سیڈ کارپوریشن، نیشنل سیونگز، پی آئی اے، بی آئی ایس پی، او جی ڈی سی ایل وغیرہ کو سروسز فراہم کررہے ہیں۔