کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک انٹرویو میں پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے گیدڑ بھبکی دی ہے ، راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد بھاگ کر پاکستان جاتا ہے تو ہم اسے وہاں بھی مار ڈالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی دہشت گرد نے بھارت میں امن کومتاثر کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔