• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی سی ٹی وی پر ’پورن اسٹار‘ کی دستاویزی فلم رکوانے کیلئے ٹرمپ کی درخواست مسترد

نیویارک( نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے سابق پورن اسٹار ’’ اسٹارمی ڈینیل ‘‘کی این بی سی یونیورسل پر چلنے والی حالیہ دستاویزی فلم رکوانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جسٹس جوآن مرچن جو 15اپریل کو سابق صدر کے مقدمے کی سماعت کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ این بی سی اور ڈینیل نے ٹرائل کے قریب اس فلم کے اجرا کے ذریعے ٹرائل کو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ٹرمپ کی درخواست اور مطالبات اس لیے قیاس آرائی کی تعریب میں آتے ہیں۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے پورن اسٹار ’’ اسٹارمی ڈینیل ‘‘ کو خاموش کرانے کےلیے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی 2016 کے انتخابات سے پہلے کی تھی۔واضح رہے کہ اسٹارمی ڈینیل کا دعویٰ تھاکہ 2006 میں اس کے ٹرمپ سے جنسی تعلقات رہےتھے۔ ریپبلکن صدارتی امیدوار نے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولنے اور اسٹارمی ڈینیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے 37الزامات میں اپنے آپ کو بےگناہ قرار دیا ہے۔ اسٹارمی ڈینیل جن کا حقیقی نام اسٹیفنی کلفورڈ ہے ان کی زندگی پر دستاویز ی فلم ’’ اسٹارمی‘‘ این بی سی کی اسٹریمنگ سروس پر ’’ پی کاک‘‘ پر مارچ سے جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید